دہری شہریت رکھنے والے ایف بی آر افسر وں کی تفصیلات طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )دہری شہریت رکھنے والے ایف بی آر افسروں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
روز نامہ امت کے مطابق ڈی جیز اور چیف کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ دہری شہریت والے افسروں کی فیملی سمیت تفصیلات دی جائیں۔
ایف بی آر کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران کی تفصیلات ایک ہفتے میں جمع کرائی جائیں، دہری شہریت والے افسر کا نام، عہدہ، گریڈ اور ملازمت میں شمولیت کی تاریخ بھی دی جائے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دہری شہریت پیدائشی ہے یا بعد میں لی گئی، یہ بھی بتایا جائے۔
ایف بی آر کے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوسری شہریت بعد میں لی گئی تو اس کی بھی تاریخ بتائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *