ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘ کا قیام، فائدہ کتنا ہوگا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سی پیک کے تحت معاشی بحالی کے لیے اسپیشل اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔
حکومت کا ٹھٹھہ کے علاقے میں ’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘ کے قیام کے لیے چینی اور مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔
دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے کراچی کی بندرگاہوں کے قریب ہونے سے عالمی تجارتی راستوں سے بہترین رابطہ فراہم ہوگا جبکہ اس زون کے قیام سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 1 لاکھ سے زائد ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔
ملکی معیشت کی بحالی کے لیے اس معاہدے کو پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون میں اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی پیک کے دوسرے مرحلے میں ’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت مکمل کیا جائے گا۔
’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے ایک اہم مرکز کا کردار ادا کرے گا۔
چینی کاروباری ادارے ’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘ میں اپنی موجودگی بڑھانے کے خواہش مند ہیں جبکہ ’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘ پاکستان کی معیشت میں صنعتی ترقی، برآمدات میں اضافہ اور خود انحصاری کو فروغ دے گا۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے یہ اہم منصوبہ پاکستان کی معیشت کو پائیدار اور خود کفیل بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *