ملتان: ایل پی جی باؤزر دھماکے کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی

ملتان (قدرت روزنامہ) ملتان میں ایل پی جی باؤزر دھماکے میں زخمی مزید 4 افراد دم توڑ گئے۔ واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔

نجی ٹی وی روزنامہ جنگ کے مطابق 26 زیرِ علاج افراد میں سے 15 کی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے زخمی اور جاں بحق ہونے والوم کو معاوضوں کی ادائیگی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل ایل پی جی باؤزر میں سے چھوٹے سلنڈروں میں گیس منتقلی کے دوران دھماکے سے 6 افراد موقع پر جاں بحق اور 39 زخمی ہوگئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *