بھارتی کرکٹر محمد سراج کی بگ باس کی معروف اداکارہ سے قربتیں بڑھنے لگیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج کے بگ باس 13 کی فائنلسٹ ماہرہ شرما کو ڈیٹ کرنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
کچھ دن قبل لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کی پوتی زنئی بھوسلے نے انسٹاگرام پر سراج کو بھائی کہہ کر مخاطب کیا تھا جس کے بعد سراج اور زنئی کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں دم توڑ گئی تھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب سراج ایک بار پھر خبروں کی زینت بن چکے ہیں لیکن اس بار ان کا نام ماہرہ شرما سے جوڑا جارہا ہے جو نہ صرف ایک اداکارہ ہیں بلکہ بگ باس کے سپر ہٹ سیزن 13 کی فائنلسٹ رہ چکی ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماہرہ اور سراج کے درمیان بڑھتی قربتوں کی خبریں گزشتہ کئی ماہ سے وائرل ہیں، یہ سب تب شروع ہوا جب سراج کو ماہرہ کی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر لائیک کرتے دیکھا گیا۔
یہی نہیں بلکہ ماہرہ اور سراج نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر فالو بھی کیا ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ماہرہ اور سراج کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دونوں سلیبریٹیز ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں اور دونوں ایک دوسرے سے کافی قریبی تعلقات میں ہیں لیکن فی الحال وہ اپنے رشتے کو سب سے خفیہ رکھنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ ماہرہ شرما بگ باس کے اس سیزن کی امیدوار رہ چکی ہیں جسے آنجہانی سدھارتھ شکلا نے جیتا تھا، یہ سیزن بگ باس کی تاریخ کا سب سے سپر ہٹ سیزن تھا۔
ماہرہ شرما اس سے قبل بگ باس 13 کے امیدوار پارس چھابڑا کو ڈیٹ کررہی تھیں لیکن بعدازاں دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔