بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی کے کس انڈر ورلڈ ڈان کے ساتھ تعلقات تھے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) ماضی کی معروف بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی نے اس شہرت کا غلط استعمال کیا اور اپنی ذاتی زندگی میں کچھ ایسے فیصلے کیے کہ وہ اب تک ایک متنازع اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

ممتا کلکرنی 90 کی دہائی میں بالی ووڈ کی نامور اداکارہ تھیں ، حسین ہونے کے ساتھ ساتھ اداکاری اور رقص کے میدان میں بھی انہیں کمال حاصل تھا۔

کہا جاتا ہے کہ ممتا کلکرنی نے 1992 میں فلم ”ترنگا“ سے ڈیبیو کیا اور1993 میں ’عاشق آوارہ‘ سمیت کئی ہٹ فلموں میں کام کیا لیکن شہرت انہیں زیادہ ہضم نہیں ہوسکی اور پھر وہ اچانک بالکل ہی انڈسٹری سے کٹ کر رہ گئیں۔

مرغی کا گوشت سستا ہو گیا
انہوں نے اس شہرت کا غلط استعمال کیا اور اپنی ذاتی زندگی میں کچھ ایسے فیصلے کیے کہ وہ اب تک ایک متنازعہ اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

ممتا کلکرنی کا نام انڈرورلڈ ڈان چھوٹا راجن سے جوڑا گیا اور 1998 میں ان کے تعلقات کی خبریں گردش کرنے لگیں، فلم ”چائنا گیٹ“ کے دوران ان پر کئی الزامات لگے اور کہا جاتا ہے کہ چھوٹا راجن کی دھمکیوں کے بعد ہی انہیں دوبارہ فلم میں شامل کیا گیا، بعد میں انہوں نے فلمسازوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے جان بوجھ کر ان کے کردار کو کم کرکے ارمیلا ماتونڈکر کو زیادہ ترجیح دی جنہوں نے فلم کے آئٹم نمبر چھما چھما میں پرفارمنس دی تھی۔

90 میں اداکارہ ممتا کلکرنی دبئی میں کئی شوز کئے اور وہیں ان کی ملاقات وکی گوسوامی سے ہوئی جو ایک مشہور بین الاقوامی ڈرگ اسمگلر تھا۔ بعد میں بعد میں جب گوسوامی گرفتار ہواتو کہا جاتا ہے کہ ممتا کلکرنی نے اس کے کاروبار کو سنبھالا، 2016 میں ایک منشیات کے کیس میں ان کا نام آیا تھا۔

ماضی کے اداکارہ نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ پچھلے 23 سالوں سے روحانی سفر پر تھیں اور دنیاوی زندگی سے کنارہ کشی اختیار کر چکی ہیں۔

مہا کمبھ میلے میں انہوں نے سنیاسن کا روپ دھار لیا جو دنیاوی زندگی سے بالکل کنارہ کش ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *