کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف زرداری نے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو تباہ حال ملک کو دوبارہ تعمیر کرسکتی ہے، ہم غریبوں کے ہیں اور غریب ہمارے ہیں، مہنگائی پر قابو پائیں گے، ہم کسی سے انتقام لینے میں وقت ضائع نہیں کرتے۔ انہوں نے ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کرنے پر جیالوں کو شاباش دی اور کہا کہ پیپلزپارٹی جنگ سے تباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کرسکتی ہے تو پیپلزپارٹی میں مہنگائی پر بھی قابو پانے کی بھی صلاحیت ہے۔
مارے دور حکومت میں دو خطرناک سیلاب آئے لیکن پیپلزپارٹی کی حکومت نے مہنگائی ہونے دی اور نہ ہی انسانی خوراک میں کمی ہونے دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم غریبوں کے ہیں اور غریب ہمارے ہیں، ملک کا ہر شہری مہنگائی اور بیروزگاری کا شکار ہے،ہم کسی سے انتقام لینے میں وقت ضائع نہیں کرتے بلکہ صرف عوامی خدمت کو ترجیح دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو میدان میں آ چکے ہیں، فتح عوام کی ہوگی، پیپلزپارٹی پھر حکومت میں آئے گی، حکومت میں آکر برطرف ملازمین کو بحال کریں گے اور روزگار کے وسائل پیدا کریں گے۔
مزید برآں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلاول بھٹو زر داری کی ہدایت پر ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے وزیر توانائی کہتے ہیں پاکستان سستا ملک ہے،وزیر اپنی جیب سے پٹرول، بجلی، گیس سمیت کوئی چیز خود نہیں لیتے ،غریب عوام کا مذاق بنایا جا رہا ہے ،38 ماہ میں پاکستان میں لوگوں کی حالت ابتر ہوگی ،غریب طبقہ دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتا ،عوام اور اپوزیشن کو سڑکوں پر آکر عمران خان کی حکومت ختم کرنا ہوگی ،وزیر خزانہ نے مزید مہنگائی ہونے کا کہہ دیا ہے ،ان حکمرانوں کو الوداع کہنے کا وقت آگیا ہیانہوںنے کہاکہ شیخ رشید کاتیسرے دن اپنا بیان اور چھوتے دن پارٹی تبدیل کر دیتا ہے ،آپ نے ایسا معاہدہ کیوں کیا جس پر عمل درآمد نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہ پاکستانیوں کی شہادتوں پر مذمت کرتے ہیں۔
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…
لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…