مذاکرات ختم ! پی ٹی آئی نے متحدہ اپوزیشن محاذ بنانے کی ٹھان لی

جے یو آئی (ف) اور پی ٹی آئی کے درمیان ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جے یو آئی کو حکومت مخالف اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے متحدہ اپوزیشن محاذ بنانے کی ٹھان لی اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں پی ٹی آئی نے جے یو آئی کو حکومت مخالف اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔
جے یو آئی (ف) اور پی ٹی آئی کے درمیان ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی، جس کے ممبران سینیٹر کامران مرتضی اور اسد قیصر ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا بانی چیئرمین سے ملاقات کروائیں گے، انہوں نے ’’اَن مانیٹرنڈ‘‘ ماحول میں ملاقات نہیں کروائی، صاحبزادہ حامد رضا کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا ہم جمہوریت کے فروغ کے لیے یہاں آئے ہیں۔
جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا ہے، ہم نے مولانا فضل الرحمان کو حکومت کی نیت بارے بھی بتایا۔
انھوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشنر کی تشکیل نو ایک اہم مرحلہ ہے، مولانا فضل الرحمان سے الیکشن کمیشنر کی تعیناتی بارے بھی گفتگو کی، عمر ایوب نے کئی خطوط لکھے۔ مولانا فضل الرحمان نے توجہ سے ہماری بات سنی، آگے بڑھنے کے امکانات زیادہ ہے۔
ترجمان جے یو آئی (ف) سینیٹر کامران مرتضیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج پی ٹی آئی کے رہنما آئے ہم نے اور مولانا صاحب نے انہیں خوش آمدید کیا، چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ الیکشن میں مداخلت ختم ہونی چاہیے، اس موضوع پر بات ہوئی، آج ہم نے دو رکنی کمیٹی بنا دی ہے، ایک عارضی کمیٹی بنائی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *