پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء نافذ العمل ہو گیا ، گزٹ نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 نافذ العمل ہو گیا جس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
وزارت قانون کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پیکا قانون کا باضابطہ اطلاق ہو گیا ، اس کے علاوہ ڈیجیٹل نیشن بل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیکا ترمیمی بل اور ڈیجیٹل نیشن بل 2025 پر دستخط کردیئے تھے جس کے بعد دونوں بل قانون بن گئے تھے۔
خیال رہے کہ ترمیمی بل کو پہلے قومی اسمبلی اور اس کے بعد سینٹ سے منظور کیا گیا تھا جس کے بعد بل صدر مملکت کے دستخط کے لئے ایوان صدر بھیجا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *