190ملین پاؤنڈاسکینڈل:4اہم شخصیات کے پاسپورٹس بلاک
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق وزارتِ داخلہ نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں چار اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کردیے۔ ملک ریاض اور علی ریاض کے پاسپورٹ وزارت داخلہ نے بلاک کردیے۔سابق مشیر شہزاد اکبر اور فرح گوگی کے پاسپورٹ بھی بلاک کردیے گئے۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق وزارتِ داخلہ نے پاسپورٹ نیب کی سفارش پر بلاک کردیے۔
یاد رہے کہ نیب نے 28 جنوری کو ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔