یکم رمضان المبارک اور عیدالفطر کی ممکنہ تاریخیں منظرعام پرآگئیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں رواں سال 2025 میں یکم رمضان المبارک اور عیدالفطر کی ممکنہ تاریخیں منظرعام پر آگئی ہیں۔
ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 28 فروری یا یکم مارچ کو نظر آئے گا۔ اس طرح یکم رمضان المبارک یکم مارچ یا 2 مارچ کو ہوگا۔اسی طرح عیدالفطر کا چاند 29 یا 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔ یوں عیدالفطر 30 یا 31 مارچ کو منائی جائے گی۔چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کرے گی۔
دوسری جانب شعبان المعظم 1446ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (جمعرات) کو ہو گا۔
شعبان المعظم 1446ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کو وزارت مذہبی امور میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کرینگے۔
رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہونگے۔