لاہور میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان گولی چلنے سے جاں بحق
لاہور (قدرت روزنامہ) شاد باغ میں ٹک ٹاک کےلیے ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 20 سال کا ٹک ٹاکر عبدالرحمان نانی کے گھر آیا ہوا تھا جہاں وہ پستول کے ساتھ ویڈیو بنارہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پستول کے ساتھ ویڈیو بناتے ہوئے گولی چل گئی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ ٹک ٹاکر کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔