سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز اضافے سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 90 ہزار 300 کی بلند ترین سطح پر ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 372 روپے اضافے سے 2 لاکھ 48 ہزار 885 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر اضافے سے 2778 ڈالر فی اونس ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *