آنکھوں میں وہ تبدیلی جو کینسر کی نشانی ہوسکتی ہے

لندن (قدرت روزنامہ) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آنکھوں میں چند ایسی تبدیلیاں ہیں جنہیں کبھی بھی نظر انداز نہ کریں کیونکہ یہ آنکھ کے کینسر کی علامات ہو سکتی ہیں۔

 

آنکھ کے کینسر کی اہم علامات:

دھندلی نظر یا ایسی آنکھ کی جلن جو عام علاج سے ٹھیک نہ ہو۔

نظر میں اچانک تبدیلی یا اطراف کی بینائی (Peripheral Vision) کا ختم ہونا۔

“فلیشز” یا “سائے کی شکلیں” دیکھنا۔

آنکھ کی پتلی (Iris) پر سیاہ دھبے ظاہر ہونا۔

آنکھ کے گرد سوجن یا گٹھلیاں۔

آنکھ کی مستقل لالی یا جلن جو علاج کے باوجود نہ ٹھیک ہو۔

ڈیلی میل کے مطابق ان معمولی علامات کو نظر انداز کرنے کا خطرہ بہت شدید ہوسکتا ہے۔ ماہر امراضِ چشم نیل لیئرڈ کے مطابق بہت سے لوگ ان تبدیلیوں کو عمر، سٹریس یا زیادہ سکرین کے استعمال کا نتیجہ سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ لیکن اگر یہ علامات زیادہ دیر تک رہیں، تو فوری معائنہ ضروری ہے کیونکہ جلد تشخیص سے علاج کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

کون زیادہ خطرے میں ہے؟

ہلکے رنگ کی آنکھوں (نیلی، سرمئی، یا سبز) اور گوری رنگت والے لوگ۔

غیر معمولی شکل یا رنگت کے تل رکھنے والے افراد۔

“میں تمہاری گرل فرینڈ کو چھیڑوں گا، تم آکر مجھے پیٹ کر اس کی نظر میں ہیرو بن جانا” نوجوان نے پرانی فلموں والے آئیڈیا کو بزنس کی شکل دے دی، فیس شیڈول بھی سامنے آگیا
وہ لوگ جن کے قریبی رشتہ داروں میں میلانومہ (Melanoma) کی تشخیص ہوئی ہو۔

کینسر ریسرچ یو کے کے مطابق، آنکھ کے کینسر کے کیسز پچھلے چند سالوں میں نوجوان مریضوں میں تیزی سے بڑھے ہیں۔ کینیڈا میں کیے گئے ایک مطالعے کے مطابق 1992 سے 2010 کے دوران 7.2 فیصد مریض 40 سال سے کم عمر کے تھے، جو 2011 سے 2017 کے درمیان بڑھ کر 7.4 فیصد ہو گئے۔ عالمی سطح پر 50 سال سے کم عمر کے لوگوں میں کینسر کے کیسز میں 1990 کی دہائی کے بعد سے 79 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ ہر دو سال بعد آنکھوں کا معائنہ کروائیں اور اگر کوئی غیر معمولی تبدیلی نظر آئے تو فوری طور پر ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔آنکھوں کی صحت کو نظرانداز نہ کریں کیونکہ ابتدائی تشخیص سے علاج کے کامیاب نتائج کے امکانات 95 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *