ریحام خان نے دلہن بنی پرانی تصویر شیئر کر دی

لندن(قدرت روزنامہ)برطانوی نژاد پاکستانی صحافی، مصنف اور فلم ساز ریحام خان نے اپنی ایک پرانی دلہن بنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس کے ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی لکھا۔

یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور مداحوں نے اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ریحام خان نے کیپشن میں ماضی کی تلخ یادوں کا ذکر کرتے ہوئے یادِ ماضی عذاب ہے یا رب، چھین لے حافظہ میرا کا شعر لکھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reham Khan (@officialrehamkhan)

انہوں نے معاشرتی روایات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پر روایات اور رسم و رواج کا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے، چاہے وہ میک اپ ہو، زیورات ہوں یا ذمہ داریوں کی زنجیریں۔انہوں نے خواتین کے لیے ایک مثبت پیغام دیتے ہوئے کہا: “آئیں، دنیا کو اپنی بیٹیوں کے لیے بدلیں، انہیں آزاد کریں، وہ کبھی بھی بوجھ نہیں بنیں گی بلکہ وہی ہاتھ ہوں گے جو آپ کو بڑھاپے میں سہارا دیں گے۔

یادرہے کہ “ریحام خان کی پہلی شادی 1993 میں اعجاز رحمن سے ہوئی، جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ ان کی دوسری شادی 2014 میں سابق وزیرِاعظم عمران خان سے ہوئی، لیکن یہ 2015 میں طلاق پر ختم ہو گئی۔ریحام خان نے تیسری شادی امریکی ماڈل و اداکار مرزا بلال سے کی، اور اس وقت وہ ان کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *