زہرہ عامر ڈراما سیریل ’بجو‘ میں بولڈ ڈریسنگ پر تنقید کا نشانہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجو جیو ٹی وی پر نشر ہورہا ایک مقبول سیریل ہے جس کے ڈائریکر مظہر معین ہیں جبکہ اس کو تحریر جویریہ سعود نے کیا ہے۔
اس ڈرامے کی کاسٹ میں جویریہ سعود، سکینہ خان، آریز احمد، ہشام خان، ثنا عسکری، عائشہ گل، شمائل خان اور زہرہ عامر شامل ہیں۔
اس کی کہانی ایک نافرمان اور ضدی بڑی بیٹی بجو کے گرد گھومتی ہے جو متعدد سماجی دباؤ کی وجہ سے شادی نہیں کر پاتی۔
حال ہی میں نشر ہونے والی اس سیریل کی 35 ویں قسط اپنی بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر سرخیوں میں ہے۔ اس میں اداکارہ زہرہ عامر نے اپنی شادی کی تقریب کے منظر میں ایک ساڑھی پہنی تھی جس کے بارے میں اکثریت کا خیال ہے کہ وہ خاصی بولڈ ڈریسنگ تھی۔سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ ڈراما بنانے والے ڈراموں کے ذریعے فحاشی کو بتدریج معمول پر لا رہے ہیں اور پاکستانی ڈراموں کے ناظرین ایسے مواد کے عادی ہوتے جا رہے ہیں اور چند برسوں بعد ان کی نظر میں کوئی معیوب بات نہیں رہے گی۔بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ اداکاراؤں کو ڈراموں میں بولڈ لباس پہننے سے انکار کر دینا چاہیے۔شائقین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرامے اب بھارتی چینل اسٹار پلس کے مواد سے متاثر ہو رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس پیش کرنے کے لیے مضبوط کہانیاں نہیں رہیں۔ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’کوئی لڑکی اپنے ویڈنگ ریسیپشن کے موقعے پر جسم ظاہر کرنے والا ایسا لباس نہیں پہنتی‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *