سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کا جاں نشین کون ہوگا؟ امیشا پٹیل نے سب بتادیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امیشا پٹیل نے کہا ہے کہ نئی نسل کے کچھ اداکار انڈسٹری کو نئی بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں۔ ہریتک روشن اور رنبیر کپور سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کی وراثت کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔
امیشا پٹیل نے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ کے مستقبل کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کارتک آریان اور راجکمار راؤ کی اداکاری اور فلموں کے انتخاب کی بھی تعریف کی۔
انہوں نے کارتک آریان کو شاندار قرار دیتے ہوئے ان کی شخصیت اور بہترین کام کی تعریف کی۔ راجکمار راؤ کے بارے میں بات کرتے ہوئے امیشا پٹیل نے کہا کہ انہوں نے خود کو مرکزی دھارے کے ہیرو کے طور پر ڈھال لیا ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ بالی ووڈ میں متعلقہ (relevant) رہنے کے لیے کیا ضروری ہے، تو انہوں نے کہا کہ اداکاروں پر زبردست دباؤ ہوتا ہے کہ وہ ناظرین کی توقعات پر پورا اتریں اور اپنی بلاک بسٹر فلموں کا معیار برقرار رکھیں۔
امیشا پٹیل نے 2023 میں فلم ’غدر 2‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں شاندار واپسی کی۔ اس سے قبل، وہ کہو ناں پیار ہے، غدر: ایک پریم کتھا، ہمراز، کیا یہی پیار ہے، ہنی مون ٹریولز پرائیویٹ لمیٹڈ، بھول بھلیاں اور ریس 2 جیسی بلاک بسٹر فلموں کی بدولت شہرت حاصل کر چکی تھیں۔