پاکستان اور متحدہ عرب امارات مزید 2 ایئرلائنز کی پروازیں شروع کرنے پر متفق


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے اور اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پروازوں میں اضافے پراتفاق کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کے مطابق اس ہفتے متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ مزید بجٹ دوست ایئرلائن آپشنز متعارف کرانے کے حوالے سے بات چیت کے بعد معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
پاکستان کی ایئرسیال 3 شہروں سے ابوظہبی کے لیے پروازوں کا آغاز کرے گی جبکہ ووزایئرابوظہبی اور پاکستان کے 2 شہروں کے درمیان پروازوں کا آغاز کرے گی۔
یہ پیش رفت وزیراعظم شہباز شریف کے فروری میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات کے دورے کے موقع سامنے آئے گی، جہاں اقتصادی تعاون، تجارت اور روزگار کے مواقع پر مزید بات چیت متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *