ترقیاتی منصوبوں میں سست روی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،سلیم کھوسہ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات پارلیمانی سیکرٹری مسلم لیگ(ن) بلوچستان میر سلیم احمد کھوسہ نے زیر تعمیر صحبت پور تا کشمور منصوبے کا سرپرائز وزٹ کیا جہاں مذکورہ منصوبہ کے ایس ڈی اوز کو غیر حاضر پانے پر معطل اور ایکسین ضلع صحبت پور کو شو کاز نوٹس کرنے کے احکامات جاری کیےاس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے سخت اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع صحبت پور میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر سست روی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گیصوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے اپنے سرپرائز وزٹ کے دوران مذکورہ منصوبہ میں ناقص میٹریل اور سست روی کا شکار پایا صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے سخت اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حلقے میں اس قسم کی غیر زمہداری اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کرونگااور اس حوالے سے اس قسم کے سرپرائز وزٹ اپنے حلقے کے ساتھ ساتھ پورے صوبے میں کرونگا صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہاکہ اپنے حلقہ انتخاب کے انفراسٹرکچر کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور زندگی کے ہر شعبے میں جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہوں انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ڈسٹرکٹ صحبت پور کو کافی نقصان پہنچا ہے بلخصوص روڈ انفراسٹرکچر سر فہرست ہےلہذا ضلع میں تمام ترقیاتی منصوبوں بلخصوص روڈ انفراسٹرکچر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور اگر ان ترقیاتی منصوبوں پر متعلقہ عملہ اس قسم کی کوتاہی دکھائی گی تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔