کیچ محکمہ تعلیم افسران کے خلاف کاروائی صرف ڈرامہ بازی ہے ،بی ایس او پجار


تربت(قدرت روزنامہ)بی ایس او پجار تربت زون کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں وزیر اعلء بلوچستان کی جانب سے ضلعی کیچ محکمہ تعلیم افسران کے خلاف کاروائی صرف ڈرمہ بازی ہے، اصل زمدران ڈی سی کیچ و کمیٹی کے سربراہ سمیت دیگر من پسند و چہتے افسران کو بری الزمہ قرار دیکر کمیٹی کے اراکین کے خلاف کاروائی عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کی گئی۔انکوائری افسران کی ریکمنڈیشن کے مطابق ڈی ار سی ضلعی کمیٹی کے سربراہ ڈی سی کیچ غیر قانونی اور میرٹ کے برعکس تعیناتیوں کا اصل زمدار ہے، لیکن وزیر اعلی بلوچستان نے کمیٹی کے سربراہ ضلعی انتظامیہ کیچ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر کیچ کو تحفظ دینے کیلئے کمیٹی کے ممبران کے خلاف کاروائی کی جسے ہم غیر منصفانہ سمجھ کر مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ کمیٹی چیرمین سمیت تمام زمدارن کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے، بصورت دیگر بھرپور احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا۔ترجمان نے مزید جاری کردہ بیان میں کہا کہ سرفراز حکومت کا ڈسٹرکٹ کیچ کے ریکروٹمنٹ کمیٹی کے چیرمین ڈی سی کیچ کے حوالے سے خاموشی اور دیگر کے حوالے سے کاروائی حکومت کا عوام کو چکما دینے کے مترادف سمجھتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ حکومتی وزرا کی منشا پر ریکروٹمنٹ کمیٹی کے چیرمین ڈی سی کیچ کی سرپرستی میں ڈسٹرکٹ کیچ کے کنٹرکٹ ملازمین کے میرٹ کا جنازہ نکال دیا گیا تھا۔سرفراز حکومت کا ڈی سی کیچ سمیت دیگر زمداروں کے حوالے سے خاموشی اور صرف چند ایک ملوث زمداروں کو زمدار ٹہرانا اور کاروائی کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ابھی بھی حکومت وقت 2 نمبری سے کام لے کر عوام کو چکما دینے کی کوشش کر رہا ہے، مگر بی ایس او پجار اس بات کو واضع کرتا ہے کہ موجودہ کرپٹ انتظامیہ جو کہ ہر شعبہ میں خرید و فروخت کو پروان چڑھا رہا ہے، اسے کسی بھی صورت بری الزمہ نہیں ٹہرا یا جا سکتا اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ کرپٹ انتظامیہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔نئے انتظامی سربراہان کی سرپرستی میں ریکروٹمنٹ کمیٹی تشکیل دے کر میرٹ کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *