ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کا معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہمارا زرعی شعبہ ناگہانی آفات میں بہت متاثر ہوا ہے۔ ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنےکے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔
ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں اصلاحات پر کام کر رہے ہیں، ہم نے ایشوز ڈسکس کرنے ہیں تاکہ اس شعبے میں ترقی ہوسکے۔ زراعت کے شعبے سے مستفید ہونے کے لیے ہمیں کاشت کاروں کی تربیت پر توجہ دینا ہوگی اور زراعت کو جدید بنانے کے لیےکام کرنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *