190 ملین پاؤنڈ سکینڈل، وزارت داخلہ نے شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کردیئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر اور بشری بی بی کی دوست فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کردیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے نیب نے 28 جنوری کو بذریعہ خط پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے دونوں کے پاسپورٹ منسوخ کیے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری ملزمان کی پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے شہزاد اکبر اور فرح شہزاد ان دنوں پاکستان سے باہر مقیم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *