بزرگ شہری پر تشدد کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑ گیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا نوٹس ، معطل اور گرفتار کرنے کا حکم دیدیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) بزرگ شہری پر تشدد کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑ گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سخت نوٹس ، معطل اور گرفتار کرنے کا حکم دیدیا

تفصیلات کے مطابق ملتان میں معمر شہری پر تشدد کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑ گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس افسر کے تشدد کا نوٹس لے لیا اور اسے معطل کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے پولیس کو تشدد کا کوئی حق نہیں، پولیس کو شہریوں کے ساتھ عزت و احترام کا رویہ اپنانا چاہیے، پولیس کی عزت ہوتی ہے تو کیا عام آدمی کی عزت نہیں؟مجھے اپنے ہر شہری کی عزتِ نفس کا احساس ہے، کسی کو عام آدمی پر ظلم و زیادتی کی اجازت نہیں دوں گی۔

وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ تشدد کی فوٹیج دیکھ کر نہایت تکلیف ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *