آریان خان کے ضمانتی مچلکوں پر کس معروف بھارتی اداکارہ نے دستخط کیے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ضمانتی مچلکوں پر بھارتی اداکارہ چوہی چاولہ نے دستخط کئے۔تفصیلات کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے ساتھ کچھ شرائط پر آریان خان کی ضمانت منظور کی ہے ۔آریان خان کے ضمانتی مچلکوں پر شاہ رخ کے کیرئیر کی ابتدائی دنوں کی ساتھی اور معروف بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نے دستخط کئے ہیں۔دریں اثنا بالی ووڈ اداکارہ اور شاہ رخ خان کی قریب دوست جوہی چائولہ نے آریان خان کی ضمانت کی منظوری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا

کہ اس سے سب کو کافی ریلیف ملا ہے۔بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے ممبئی میں گفتگو کرتے ہوئے کئی ہٹ فلموں کی اداکارہ نے کہا کہ اب بچہ گھر آجائیگا۔انھوں نے کہا کہ مجھے خوشی اس بات پر ہے کہ یہ معاملہ اب ختم ہوا اور آریان بہت جلد گھر آجائے گا۔دوسری جانب بمبئی ہائی کورٹ سے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں ضمانت کی منظوری کے تناظر میں اداکار شیکھر ثمن نے کہا ہے کہ عدالت کے اس حکم سے یقینا شاہ رخ اور گوری خان کو بطور والدین سکون نصیب ہوا ہوگا۔اداکار و ہدایتکار، اینکر، پروڈیوسر اور گلوکار شیکھر ثمن نے کہا کہ شاہ رخ اور ان کی اہلیہ ایک ایسی مشکل صورتحال سے گزرے جس میں ان کا کوئی قصور نہیں تھا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں انھوں نے اس حوالے سے لکھا کہ اب فلم انڈسٹری کے لوگ شاہ رخ سے جھوٹی ہمدردی جتانے سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ بڑی نا پسندیدہ اور افسوس کی بات ہے کہ فلم انڈسٹری کے چند لوگوں کے علاوہ کسی نے بھی شاہ رخ کی حمایت میں ایک لفظ تک نہیں کہا، یہ ان کی آنکھیں کھول دینے کے لیے کافی ہیں۔شیکھر نے کہا کہ شاہ رخ کو اب یہ سمجھ لینا چاہیے کہ یہ لوگ موقع پرست اور اچھے وقتوں کے دوست ہیں۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

6 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

6 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago