آریان خان کے ضمانتی مچلکوں پر کس معروف بھارتی اداکارہ نے دستخط کیے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ضمانتی مچلکوں پر بھارتی اداکارہ چوہی چاولہ نے دستخط کئے . تفصیلات کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے ساتھ کچھ شرائط پر آریان خان کی ضمانت منظور کی ہے .

آریان خان کے ضمانتی مچلکوں پر شاہ رخ کے کیرئیر کی ابتدائی دنوں کی ساتھی اور معروف بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نے دستخط کئے ہیں . دریں اثنا بالی ووڈ اداکارہ اور شاہ رخ خان کی قریب دوست جوہی چائولہ نے آریان خان کی ضمانت کی منظوری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سب کو کافی ریلیف ملا ہے . بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے ممبئی میں گفتگو کرتے ہوئے کئی ہٹ فلموں کی اداکارہ نے کہا کہ اب بچہ گھر آجائیگا . انھوں نے کہا کہ مجھے خوشی اس بات پر ہے کہ یہ معاملہ اب ختم ہوا اور آریان بہت جلد گھر آجائے گا . دوسری جانب بمبئی ہائی کورٹ سے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں ضمانت کی منظوری کے تناظر میں اداکار شیکھر ثمن نے کہا ہے کہ عدالت کے اس حکم سے یقینا شاہ رخ اور گوری خان کو بطور والدین سکون نصیب ہوا ہوگا . اداکار و ہدایتکار، اینکر، پروڈیوسر اور گلوکار شیکھر ثمن نے کہا کہ شاہ رخ اور ان کی اہلیہ ایک ایسی مشکل صورتحال سے گزرے جس میں ان کا کوئی قصور نہیں تھا . اپنے ٹوئٹر پیغام میں انھوں نے اس حوالے سے لکھا کہ اب فلم انڈسٹری کے لوگ شاہ رخ سے جھوٹی ہمدردی جتانے سامنے آئیں گے . انہوں نے کہا کہ یہ بڑی نا پسندیدہ اور افسوس کی بات ہے کہ فلم انڈسٹری کے چند لوگوں کے علاوہ کسی نے بھی شاہ رخ کی حمایت میں ایک لفظ تک نہیں کہا، یہ ان کی آنکھیں کھول دینے کے لیے کافی ہیں . شیکھر نے کہا کہ شاہ رخ کو اب یہ سمجھ لینا چاہیے کہ یہ لوگ موقع پرست اور اچھے وقتوں کے دوست ہیں . . .

متعلقہ خبریں