سندھ حکومت نے سرکاری سکولوں میں بچوں کو مفت کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے سرکاری سکولوں میں بچوں کو دوپہر کا مفت کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق پہلے مرحلے میں مختلف سرکاری سکولوں کے 11 ہزار طلبا کو لنچ باکس دیے جائیں گے۔ترجمان نے کہا کہ بہتر نتائج حاصل ہونے پر پروگرام کا دائرہ پورے صوبے تک بڑھایا جائے گا۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق مفت کھانے کی فراہمی سے بچوں میں غذائی کمی کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *