متنازع پیکا ایکٹ پر صحافیوں کی تجاویز لی جائیں،مسائل کا حل مذاکرات میں ہے: مولانا فضل الرحمان

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ ) امیر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ پر صدر آصف علی زرداری نے مجھ سے اتفاق کیا ہے۔

گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ پر صحافیوں کی تجاویز لی جائیں، مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں کے ایک وفد سے پیکا ایکٹ سے متعلق ملاقات ہوئی، یکطرفہ قانون پاس کرنے کے بجائے صحافیوں کی تجاویز لینی چاہئیں۔پیکا ایکٹ پر صدر مملکت سے فون پر رابطہ کیا، صدر زرداری نے مجھ سے اتفاق کیا کہ وہ صحافیوں سے بھی تجاویز لیں۔

“جنگ ” کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مذاکرات پر اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے، مذاکرات کرنا یا نہ کرنا ان کا اپنا معاملہ ہے، مذاکرات کے وقت اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ 15 ماہ تک اسرائیل نے غزہ اور فلسطین پر آگ برسائی، معاہدے میں فلسطین کو کامیابی ملی ہے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *