مریم نفیس کی گود بھرائی رسم، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مریم نفیس ایک معروف پاکستانی ماڈل، ٹیلی ویژن اداکارہ اور ہوسٹ ہیں۔ انہوں نے ’نیم‘، ’منافق‘، ’کم ظرف‘، ’محبت چھوڑ دی میں نے‘، ’عشق جلیبی‘ اور ’دیار دل‘ جیسے ہٹ ڈراموں میں شاندار اداکاری سے شہریت پائی۔
مریم نفیس کے مداحوں نے حال ہی میں نجی ٹی وی ڈراما سیریل ’جانِ جہاں‘ میں ان کی غیر معمولی اداکاری کو سراہا ہے۔ مریم نفیس اپنے شعبے میں ایک مشہور شخصیت اور سماجی کارکن بھی ہیں جو مختلف سماجی مسائل پر اپنی آواز بلند کرتی رہتی ہیں۔
مریم نفیس نے ہدایت کار امان احمد سے شادی کی ہے اور یہ جوڑی جلد ہی والد اور والدہ بننے والی ہے۔
اس وقت مریم نفیس اسلام آباد میں اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں کو اپنی گود بھرائی کی رسم کی تقریب میں مدعو کیا جو اسلام آباد میں ان کے گھر پر منعقد کی گئی۔
ان کے دوست احمد علی اکبر اور عثمان خالد بٹ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ مریم نے اپنے شوہر، والدہ اور دوستوں کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔