وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کر دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کردیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جمعہ کو مکمل الیکٹرک وہیکل بس سروس کا افتتاح کیا۔ بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر، وائی فائی، یو پی ایس پورٹ اور دیگر سہولیات موجود ہیں جبکہ 30 نشستیں،80 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔ روزانہ 17 ہزار مسافر سفر کر سکیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بس میں سواری کی اور تفصیلی معائنہ بھی کیا۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ای وی بس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکٹرک بس میں اسپیشل افراد کے لیے ریمپ اور نشستیں مخصوص ہوں گی ۔مسافروں کے تحفظ کے لیے فرش پر اینٹی سلپ شیٹ کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ 9 مخصوص چارجنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ بس میں الگ فی میل سیکشن ہو گا، ہراسانی کے واقعات کے سد باب کے لیے کیمرے بھی نصب ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ لاہورکے21کلو میٹر روٹ پر 27الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ریلوے اسٹیشن سے گرین ٹاؤن روٹ تک ای وی بس سروس کا باقاعدہ آغاز فروری کے وسط میں ہوگا۔
بس کا کرایہ ڈیجیٹل والٹ، ڈیجیٹل کارڈ کے ذریعے ادا کیا جا سکے گا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بس اسٹینڈ پر سولر فین اور واٹر کولر کی تنصیب کا جائزہ لینے کی ہدایت کی اور ہربس اسٹینڈ پرسیف سٹی کیمرے نصب کرنے کا حکم دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *