کبری خان اور گوہر رشیدکی شادی کا کارڈ وائرل‘2فروری تاریخ مقرر
کراچی (قدرت روزنامہ) شوبز انڈسٹری کی معروف دوست جوڑی، اداکارہ کبری خان اور اداکار گوہر رشید(کل) 2فروری کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔
اس جوڑی کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس کے مطابق یہ جوڑی آئندہ ماہ 2 فروری بروز اتوار شادی کرنے جا رہی ہے۔اس جوڑی کی شادی کا سن کر جہاں انڈسٹری والے بے حد خوش نظر آ رہے ہیں وہیں مداح و صارفین بھی اس جوڑی کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے مستقبل کے لیے دعائوں اور نیک تمنائوں کا اظہار کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
دوسری جانب اس شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبر بھی گردش کر رہی ہے کہ اس اداکار جوڑی کا نکاح سعودی عرب میں ہو گا۔
سوشل میڈیا پر اس شادی سے متعلق یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ گوہر رشید اور کبری خان کے قریبی عزیز و اقارب بھی نکاح کی تقریب میں شرکت کے لیے سعودی عرب جانے کی تیاری کر رہے ہیں تاہم ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔