میں خُوش نصیب ہوں مجھے ماہرہ خان سے نگار جوہر بننے کا موقع ملا ۔۔ ماہرہ خان نے لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا روپ کیسے دھارا؟ جانیئے ٹریننگ کے دوران کیا کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماہرہ خان نے حال ہی میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بنائی گئی ایک فلم ایک ہے نگار میں حال ہی میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا کردار نبھایا اور بہت خوبصورتی سے انہوں نے ہر ایک سین کی سنجیدگی کو سمجھتے ہوئے اداکاری کی اور خوب نام بنایا .
 
View this post on Instagram
 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

لیکن ظاہر ہے مشکل تھا ماہرہ خان کا نگار جوہر بننا کیونکہ 90 کی دہائی کا فیشن اور نگار کے لُک کو خود میں سمیٹنا مشکل تھا، پہلے زمانے جیسا تیار ہونا ویسے لباس اور اس انداز کی ساڑھی کو پہننا ٓ، نگار کی جسمانی ساخت اور ایک آرمی ڈاکٹر کی سنجیدگی کو کرداری لحاظ سے بنانا بہت مشکل مراحل تھے، کم وقت میں پہاڑ جیسے کام تھے، مگر ماہرہ خان نے بخوبی ادا کیئے .

 
View this post on Instagram
 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ٹریننگ کے مرحلے: ٭ نگار بننے کے لئے ماہرہ سب سے پہلے فٹنس ٹرینر اور جم جوائن کیا اور وہاں دن رات محنت کرکے باڈی کو مضبوط اور اتنا لچکدار بنایا جتنا کہ ایک آرمی افسر ٓکا باڈی ٹچ آسکے . ٭ پھر آرمی کی ٹریننگ کی اور سیکھا کہ کیسے پستول چلانی ہے، کیسے سیلوٹ کرنا ہے . سیلوٹ کی پریکٹس کرتے وقت میجر ان کو سکھا رہے تھے کہ سیدھا ہاتھ رکھیں تو ماہرہ نے کہا کہ میں کیسے ہاتھ سیدھا کروں میرا تو ہاتھ ٹیڑھا ہے؟ جس پر انہوں نے سکھایا اور بہرحال ان کو گن چلانی آگئی . ٭ اس کے بعد سر پر لال ٹوپی پہننے کا طریقہ سیکھا اور پھر سب سے اہم مرحلے آئے کپڑے اور آؤٹ لُک کے جس میں ڈیزائنر، میک اپ آرٹسٹ اور کیمرہ مین نے مہارت سے کام لیا، یوں ماہرہ خان نگار جوہر کا روپ اپنانے میں کامیاب ہوئیں . . .

متعلقہ خبریں