ڈائریکٹر کم پر ماننے کو تیار نہیں تھا اور، پریانکا چوپڑا کے کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق شرمناک انکشافات


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کاسٹنگ کاؤچ کے شرمناک تجربے کو یاد کرتے ہوئے ایک بار پھر بالی ووڈ کے تاریک پہلو کو بے نقاب کیا ہے۔
پریانکا چوپڑا کو سال 2000 میں 18 سال کی عمر میں مس ورلڈ کا تاج پہنایا گیا تھا۔ اداکارہ نے دو دہائیاں پہلے کا ایک واقعہ یاد کیا جب ایک ڈائریکٹر نے ایک نامناسب اور پریشان کن مطالبہ کیا تھا، جس کی وجہ سے وہ بالآخر اس پروجیکٹ سے ہٹ گئی۔
پریانکا نے یاد کیا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ڈائریکٹر کے ساتھ اپنے پروجیکٹ پر بات کرنے گئی تھیں اور اس نے ان کے چہرے پر نفرت انگیز تبصرہ کیا۔ “میں اس کے بالکل پاس کھڑا تھا جب اس نے فون اٹھایا اور کہاکہ جب وہ اپنی پینٹی دکھائے گی تو لوگ اسے دیکھنے فلموں میں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ “میں نے اپنی ماں سے کہامیں اس کا چہرہ نہیں دیکھ سکتی۔ اگر وہ میرے بارے میں یہی سوچتا ہے، اگر میں اتنی چھوٹی ہوں تو ترقی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، انہوں نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ آخر کار انہوں نے وپ پروجیکٹ چھوڑ دیا۔اداکارہ نے کہا کہ میں جو بھی بننے کا فیصلہ کروں گی وہ میرا انتخاب ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *