وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ضلع قلات میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

وزیرِ اعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کےاہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ضلع قلات میںدہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت،وزیرِ اعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 18 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم کی شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔مجھ سمیت پوری قوم، دہشت گرد وں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے اور وطن عزیز کے تحفظ کیلئے اپنی جان کی قربانی دینے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
وزیرِ اعظم کی 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی۔ دہشت گرد بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں۔
دہشت گرد ی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔مجھ سمیت پوری قوم دھشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *