قلات میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان
شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،بلوچستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں،میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ قلات میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بزدلانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی قابل تحسین ہے۔سکیورٹی فورسز کے جوان پوری بہادری سے دہشت گردوں کے خلاف لڑے ۔بہادری سے لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔بلوچستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔عوام کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔