وزیراعلیٰ کے عہدے کےلئے حلف دوبارہ لیا جائے،امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق سینیٹرو صدرسپریم کورٹ بارامان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ گورنرہاوس میں نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کوحلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ بارکے سابق صدرکانئے وزیراعلیٰ سے دوبارہ حلف لینے کا مطالبہ وزیراعلیٰ کے حلف برداری۔نظراندازاوراثرانداز کے الفاظ متصادم میں اپنے”فیصلوں پر کسی کو اثرانداز نہیں ھونے دونگا”میں اپنے فیصلوں کو نظر انداز نہیں ھونے دونگاآئینی تقاضا ہے

گورنر نے آئین کے شیڈول کے مطابق حلف کے الفاظ ادا کئے گورنرکے حلف کے الفاظ وزیراعلیٰ کو ہوبہودھرانا ہوتا ہے وزیراعلیٰ کے اداکردہ الفاظ مقررہ حلف سے متصادم ہیں ۔وزیراعلیٰ بلوچستان کے حلف کو مکمل نہیں کہا جاسکتا ہے۔حلف کی تکمیل کے بغیروزیراعلیٰ اپنے فرائض سرانجام نہیں دے سکتا۔