ممبئی(قدرت روزنامہ) سابق بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ بھی کرکٹر آصف علی کے گن گانے لگے جن کا کہنا ہے کہ آخری گیند پر سنگل لنیے سے انکار ان کے اعتماد کا اظہار تھا ۔
سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ افغانستان کے خلاف پاکستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے والے باز آصف علی کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے اوور میں آخری گیند پر سنگل لینے سے انکارسے ان کا اعتماد صاف ظاہر ہو رہا تھا۔
اگروہ چاہتے تو سنگل لے کر اگلے اوور میں نان سٹرائیکر اینڈ پر جاسکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کیا اور اگلے اوور میں خود باؤلر کا سامنا کیا اور اسی اوور میں چار چھکے مار کرٹیم کو یادگار فتح سے ہمکنار کر دیا۔ ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ آصف علی بہت جاندار ہٹر ہے اور ان کی شاٹ کا انداز ہی بتادیتا ہے کہ گیند باؤنڈری سے باہر جارہی ہے ۔
یاد رہے کہ آصف نے گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ایسے وقت میں عمدہ کارکردگی دکھا کر پاکستان کو جیت سے ہمکنار کروایا جس افغانستان کا پلہ بھاری نظر آ رہا تھا، اس کارکردگی پر پوری قوم ان کی تعریفوں کے پل باندھنے میں مصروف ہے۔
پاکستان کو فتح کیلئے 2 اوورز میں 24 رنز درکار تھے،مگر آصف علی نے ایک اوور میں ہی 4 فلک شگاف چھکے لگا کر ہدف حاصل کر لیا اور یوں قومی ٹیم کو ناصرف ٹورنامنٹ کی مسلسل تیسری جیت مل گئی بلکہ اس کے سیمی فائنل میں رسائی بھی یقینی ہو گئی ہے۔
اپنی دھواں دار بلے بازی کی بدولت مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے آصف علی نے میچ ختم ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خود پر اعتماد تھا کہ ٹارگٹ پورا کر لیں گے، شعیب ملک سے ایک اوور پہلے کہا تھا کہ آخری اوور میں 25رنز بھی ہوئے تو بنا لیں گے ۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…