قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام 110 دنوں کی قلیل مدت میں مکمل

لاہور(قدرت روزنامہ) قذافی اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کا 99 فیصد کام 110 دنوں کی قلیل مدت میں مکمل کرلیا گیا۔ چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے آج صبح مختلف فلورز اور ہاسپیٹیلٹی باکسز کا معائنہ کیا، ریلنگز اور نشستوں کی جانچ کی۔

انہوں نے بقیہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف 7 فروری کو اسٹیڈیم کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ سی او او سمیر احمد نے بریفنگ دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *