چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق روہت شرما کا بیان
ممبئی(قدرت روزنامہ)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے حوالے سے بھارتی کپتان نے اپنے ارادے ظاہر کردیے۔ ایوارڈز کی ایک تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہیت شرما کا کہنا تھا کہ کسی بھی کرکٹ ٹیم سے جو توقع ہوتی ہے ہم بھی اس دن وہی کریں گے۔بھارتی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اس میچ کے حوالے سے ہم کم از کم کوئی خاص ذکر نہیں کریں گے، ہمیں صرف اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنا ہے اور ہم کریں گے۔