اونٹنی کے دودھ کا حیران کن فائدہ سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دودھ انسانی صحت کے لئے فائدے مند سمجھا جاتا ہے اور بیماری میں بھی ڈاکٹرز دودھ پینے کی ہدایات دیتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ گائے اور بکری کے دودھ کے علاوہ قدرت نے اونٹنی کے دودھ میں بھی شفاء رکھی ہے۔
اونٹنی کا دودھ:
اونٹنی کے دودھ میں میں وٹامن سی، فولاد، کیلشیئم، انسولین اور پروٹین کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔
یہ دودھ جراثیم کش ہوتا ہے جبکہ اس میں کولیسٹرول کی مقدار بھی گائے کے دودھ کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔
مختلف تحقیقاتی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اونٹنی کا دودھ، گائے کے دودھ سے زیادہ صحت بخش ہے، یہ ماں کے دودھ کے قریب ہوتا ہے جسے ہضم کرنا آسان ہوتا ہے جبکہ اس کے ساتھ یہ غذائیت سے بھرپور بھی ہوتا ہے۔
اونٹنی کے دودھ کے حیران کن فوائد:
اونٹنی کے دودھ پر عرصہ دراز سے تحقیق کی جارہی ہے ، یہ ذیابیطس اور کینسر جیسی بیماریوں کے خلاف اپنے علاج معالجے کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔
اونٹنی کے دودھ کا استعمال بچوں میں غذاﺅں سے ہونے والی الرجی پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔
اس دودھ میں ایک جز الفا ہائیڈروژل ایسڈ ہوتا ہے جو کہ فائن لائن کو ہموار کرکے جھریوں کی روک تھام کرتا ہے، جس سے عمر بڑھنے سے جسم پر مرتب ہونے والے اثرات سست روی کا شکار ہوجاتے ہیں۔
اس دودھ میں ورم کش خصوصیات بھی ہیں جو کہ کھانسی، جڑوں کے امراض اور دیگر کے علاج میں مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔
اس دودھ میں چکنائی بہت کم ہوتی ہے جو کہ جسمانی وزن میں اضافے کا خطرہ کم کرتی ہے۔