چمن، لورالائی اور کوئٹہ کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے تین اضلاع چمن، لورالائی اور کوئٹہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ماحولیاتی نمونے 6 جنوری سے 15 جنوری کے دوران حاصل کیے گئے تھے، جن میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی۔ماہرین صحت کے مطابق ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق خطرے کی علامت ہے اور بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے فوری طور پر ویکسینیشن مہم میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ صحت عامہ کے اداروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ وائرس کے پھیلا کو روکا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *