حریم سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
کراچی (قدرت روزنامہ)شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حریم سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حریم سہیل کے نکاح کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد بھی دی جارہی ہیں۔
اداکارہ نے یادگار دن کے موقع پر گولڈن رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر نے بھی اسی رنگ کی مناسبت سے شیروانی کا انتخاب کیا۔حریم سہیل کے نکاح کی تقریب میں اداکارہ ژالے سرحدی سمیت دیگر اداکار بھی موجود تھے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی فنکاروں کی جانب سے انہیں مبارک باد دی جارہی ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ حریم سہیل کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ دنوں مایوں سے ہوا تھا جس کی تصاویر اور ویڈیوز انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔اداکارہ نے شوہر سے متعلق تفصیلات مداحوں سے شیئر نہیں کی تھیں۔
شوبز ویب سائٹس کی رپورٹ میں دعوی کیا جارہا ہے کہ حریم نے اپنے کزن سے شادی کی ہے۔یاد رہے کہ حریم سہیل سینیئر اداکارہ بینا چوہدری کی صاحبزادی ہیں اور اب تک ایک درجن کے قریب ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔