آنر کے 2 نئے مدرینج اسمارٹ فون متعارف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آنر کمپنی کی جانب سے 5 جی ٹیکنالوجی کے ساتھ 2 نئے مدرینج اسمارٹ فون متعارف کرائے گئے ہیں جس میں طاقتور بیٹریز کا استعمال کیا گیا ہے۔ آنر کی جانب سے آنر ایکس 30 آئی اور ایکس 30 میکس چین میں متعارف کرائے گئے ہیں جن میں میڈیا ٹیک پراسیسر، ایل سی ڈیز موجود ہیں۔
آنر ایکس 30 آئی:
س فون میں 6.7 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔
اسکرین میں پنچ ہول ڈیزائن میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔
فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 810 فائیو جی پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ایکس 30 آئی میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جس کے ساتھ 22.5 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق فون کی موٹائی محض 7.45 ایم ایم اور وزن 175 گرام ہے۔
آنر ایکس 30:
یہ اس کمپنی کا سب سے بڑے ڈسپلے والا اسمارٹ فون بھی ہے۔
اس میں 7.09 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ ڈوئل اسپیکرز بھی ڈیوائس کا حصہ ہیں۔فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔
ایکس 30 میکس میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 900 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔