آنر کے 2 نئے مدرینج اسمارٹ فون متعارف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آنر کمپنی کی جانب سے 5 جی ٹیکنالوجی کے ساتھ 2 نئے مدرینج اسمارٹ فون متعارف کرائے گئے ہیں جس میں طاقتور بیٹریز کا استعمال کیا گیا ہے . آنر کی جانب سے آنر ایکس 30 آئی اور ایکس 30 میکس چین میں متعارف کرائے گئے ہیں جن میں میڈیا ٹیک پراسیسر، ایل سی ڈیز موجود ہیں .

آنر ایکس 30 آئی: س فون میں 6.7 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے . اسکرین میں پنچ ہول ڈیزائن میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے . فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 810 فائیو جی پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے . ایکس 30 آئی میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جس کے ساتھ 22.5 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے . کمپنی کے مطابق فون کی موٹائی محض 7.45 ایم ایم اور وزن 175 گرام ہے . آنر ایکس 30: یہ اس کمپنی کا سب سے بڑے ڈسپلے والا اسمارٹ فون بھی ہے . اس میں 7.09 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ ڈوئل اسپیکرز بھی ڈیوائس کا حصہ ہیں . فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے . ایکس 30 میکس میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 900 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں