مریم نواز نے افغانستان کے خلاف کامیابی دلانے والے آصف علی کی جگہ کس کو شاباش دے دی ؟ ٹویٹر پر نئی بحث چھڑ گئی، شہباز گل بھی میدان میں آ گئے

شارجہ (قدرت روزنامہ)پاکستان نے گزشتہ روز افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیتے ہوئے ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں اپنی نشست پکی کر لی ہے تاہم اس میچ میں آصف علی نے چار چھکے لگا کر کامیابی دلانے میں اہم کر دار ادا کیا جس کا ہر کوئی معترف ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کا میچ ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف نے بھی دیکھا لیکن انہوں نے بھی آصف علی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا لیکن شائد وہ غلطی سے آصف علی کی جگہ پر محمد آصف لکھ گئیں جس کی بدولت ایسا محسوس ہونے لگا کہ وہ پاکستان کے سابق باولر محمد آصف کو میچ پر شاباش دے رہی ہیں حالانکہ ان کا مقصد آصف علی ہی تھا۔

مریم نوازشریف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” کمال کر دیا محمد آصف،پاور ہٹنگ کا ایک شاندار مظاہرہ ، کیا اننگز تھی ، پاکستان کو ایک اور بہترین جیت دلانے کیلئے شکریہ ۔“

مریم نوازکی ٹویٹ میں نام کی غلطی شہباز گل نے فوری پکڑ لی اور ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” آصف علی کی جگہ محمد آصف کو شاباشیاں، وہ بھی کلیبری فونٹ میں ،“۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

33 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

46 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

1 hour ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

1 hour ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

1 hour ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago