ملک میں معمول سے کم بارشیں، اسلا م آباد رواں سال کا جنوری خشک ترین رہا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک کے بیشتر علاقوں میں جنوری کے دوران بارشیں معمول سے بہت کم ہونے کی وجہ سے خشک سالی دیکھی جارہی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے باعث ملک بھر میں معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔کم بارشیں ہونے کی وجہ سے اسلام آباد میں رواں سال کا جنوری خشک ترین رہا جہاں جنوری میں صرف 0.3 ملی میٹر بارش ہوئی جب کہ ملک بھر میں کم بارشوں کے باعث خشک سالی کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *