پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شہریوں کا حکومت کے خلاف انوکھا احتجاج، نعرے بازی

سکھر(قدرت روزنامہ)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شہریوں کا حکومت کے خلاف انوکھا احتجاج، نعرے بازی ،اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہری اتحاد ضلع سکھر کے زیر اہتمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شرکا نے حکومت کا علامتی جنازہ اٹھا کر انوکھا احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کی قیادت حبیب اللہ انصاری، سید عمران شاہ، عبید اللہ بھٹو کررہے تھے اس موقع پر مظاہرین نے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کے بلند و بانگ دعوؤں کے برعکس مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان برپا ہوجائیگا۔

ششرکا نے کہا کہ شہری پہلے ہی دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان حال ہے اور اب جیسے ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان ہوا تو ٹرانسپورٹروں نے کرائے بڑھا دیے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی آسمان کو چھوجائیگی ملک کے نااہل حکمرانوں نے عوامی مفادات کو یکسر نظر انداز کر رکھا ہیجس کی وجہ سے ملک کی عوام اذیت کا شکار ہیں انہوں نے حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لیکر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *