وائٹ ہاوٌس ترجمان نٹالی ونٹرز کو پہلے ہی دن لباس کی وجہ سے تنقید کا سامنا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)وائٹ ہائوس کی ترجمان اور 23 سالہ امریکی صحافی نٹالی ونٹرز نوکری کے پہلے ہی دن اپنے لباس کی وجہ سے آن لائن تنقید کا شکار ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صحافی نٹالی ونٹرز کی جانب سے بطور وائٹ ہاؤس نامہ نگار اپنے کام کے آغاز پر چند تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شئیر کی گئیں جس پر انہیں خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔اپ لوڈ کردہ تصاویر میں امریکی صحافی کو بلیک ٹاپ، سفید کالر کی شرٹ اور منی سکرٹ میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Natalie Winters (@nataliegwinters)

اپنے پوسٹ کے کیپشن میں نٹالی ونٹرز نے لکھا کہ سرکاری طور پر وائٹ ہاؤس کی نامہ نگار۔ امریکی صحافی نٹالی وِنٹرز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو بہت سے لوگوں نے وائٹ ہاؤس کے نمائندے کے طور پر غیر مناسب لباس پہننے پر انھیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا خیال تھا کہ اسے اس طرح کے پیشہ وارنہ کردار کیلئے مناسب لباس زیب تن کرنا چاہیئے۔ایک صارف کی جانب سے صحافی کے لباس پر تبصرہ کیا گیا کہ کیا آپ شائستہ لباس پہن سکتی ہیں؟ یہ ہائی سکول نہیں ہے، بلکہ یہ ایک پیشہ ورانہ اور انتہائی مراعات یافتہ مقام ہے۔ادھر نٹالی ونٹرز نے اپنے لباس پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے لباس پر کچھ منفی تبصرے آنا کوئی بڑی بات نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر انہیں لے کر بے بنیاد کہانی بنائی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *