کمبھ میلے کے دوران ہاتھ میں آئینہ پکڑے بیوی کی مدد کرتے شوہر کی ویڈیو وائرل
نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بھارت میں جاری مہا کمبھ میلے کے تہوار میں مشہور شخصیات سمیت ہزاروں افراد پہنچ رہے ہیں جہاں سے مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آرہی ہیں۔
حال ہی میں کمبھ میلے سے ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے جس میں دکھایا گیا کہ ایک شخص اپنی بیوی کے سامنے ایک ہاتھ میں آئینہ جبکہ دوسرے ہاتھ میں میک اپ پاچ پکڑے کھڑا ہے، اہلیہ آئینے میں دیکھ کر آئی لائنر لگانے میں مصروف ہے۔ویڈیو میں میاں بیوی کے قریب گزرنے والے افراد کا ہجوم بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کسی نے چھپ کر دور سے ریکارڈ کی ہے جس میں شوہر کے چہرے پر پریشانی کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں جیسے وہ آئینہ پکڑے تھک گیا ہو اور اس کا صبر جواب دے رہا ہو۔
View this post on Instagram
وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین شوہر کے اس عمل کی بھرپور تعریف کرتے نظر آئے۔ بہت سے صارفین نے انہیں ایک مضبوط جوڑی قرار دیا۔ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ محبت کرنے میں مرد زمین پر سب سے خوبصورت مخلوق ہیں تو ان کی ایمانداری سے کون اختلاف کر سکتا ہے؟بھارت کے مہا کمبھ میلے کی حسین ترین خاتون سادھو کون؟ایک اور نے لکھا کہ یہ لمحات تو جیسے میری زندگی سے حذف (Delete) کردیے گئے ہیں۔