پرائم منسٹر یوتھ کونسل کی ممبر منتخب ہونے پر عبیرہ ضیاء کیلئے رکن اسمبلی شمائلہ رانا نے پیغام جاری کردیا
منڈی بہاالدین (قدرت روزنامہ) عبیرہ ضیاء کے پرائم منسٹر یوتھ کونسل جرمنی چیپٹر کی ممبر منتخب ہونے پر لیگی رکن اسمبلی شمائلہ رانا نے پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ تمام منتخب ممبران اپنے فرائض منصبی بخوبی سرانجام دیں گے ۔
تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی اور چیئرمین یوتھ سوشل میڈیا ٹیم (وائے ایس ایم ٹی) مسلم لیگ ن شمائلہ رانا نے عبیرہ ضیاء کو منڈی بہاالدین اور حلقہ این اے 68کا فخر قرار دیتے ہوئے پرائم منسٹر یوتھ کونسل جرمنی چیپٹر کی رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بلاشبہ خواتین کا ہمیشہ سے پاکستان کی تعمیر و ترقی خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ “مجھے قوی یقین ہے کہ تمام نومنتخب ممبران اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیں گے “۔