عوام، ماہرین اور عالمی اداروں کے ساتھ مل کر قدرتی ماحول کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورلڈ ویٹ لینڈز ڈے پراپنے پیغام میں کہاہے کہ ویٹ لینڈز ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف دفاع ہے،اسکا تحفظ ماحولیاتی بقا ءکے لیے ناگزیر ہے- ویٹ لینڈز ہماری زمین کے پھیپھڑے کہلاتے ہیں اور آبی و جنگلی حیات کے مسکن ہیں -ویٹ لینڈز زمینی پانی کی سطح کو برقرار رکھتے اور کاربن جذب کرتے ہیں، سیلاب بھی کنٹرول کرتے ہیں -پنجاب حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار جامع“ کلائمیٹ پالیسی”تشکیل دی ہے- کلائیمٹ پالیسی کے تحت ویٹ لینڈز اور دیگر قدرتی نظام کے تحفظ اور بحالی کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے-
کم عمر لڑکی کی خفیہ شادی، حاملہ ہوئی تو شوہر نے قتل کردیا، پھر لاش کے ساتھ کیا کیا؟ دل دہلا دینے والی تفصیلات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ ویٹ لینڈز اور دیگر قدرتی خزانوں کی نگرانی کے لیے واچ ٹاورز اور چیک پوسٹوں کی تعمیر کی جاری ہیں -ویٹ لینڈ اور دیگر قدرتی مسکن پر تفریحی اور تحقیقی مقاصد کے لیے مخصوص سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں -ماہی گیری کے نظام کو منظم کیا گیا ہے، خلاف ورزی پر سزائیں دی جا رہی ہیں – ایسے کسی بھی عمل کی اجازت نہیں دی جائے گی جو ویٹ لینڈ یا دیگر علاقوں کے قدرتی توازن کو نقصان پہنچا سکے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ حکومت پنجاب عوام، ماہرین اور عالمی اداروں کے ساتھ مل کر قدرتی ماحول کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے- تمام شہری ماحول دوست طرزِ زندگی اپنائیں قدرتی وسائل کے تحفظ میں حکومت کا ساتھ دیں۔ زمین نئی نسلوں کی امانت ہے، اور ہمیں محفوظ اور بہتر بنانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *