شہباز شریف ایک فلائی اوور ’ آصف علی‘ کے نام کر دیں

لاہور (قدرت روزنامہ)ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے فتح گر آصف علی نے پوری قوم کو ہی اپنا دیوانہ بنایا ہوا ہے۔سوشل میڈیا بھی آصف علی کی تعریفوں سے بھرا پڑا ہے۔ان کی شاندار پرفارمنس پر صارفین کی جانب سے خوب داد دی جا رہی ہے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی نئے انداز میں آصف علی کی تعریف کی ہے۔افغانستان سے میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد شہباز شریف نے ٹویٹ میں پاکستان ٹیم نے جیت اور انٹرٹینمنٹ ضروری کر دی ہے، ساتھ ہی انہوں نے مبارکباد بھی دی۔
اس پر ایک صارف نے کہا کہ لاہور میں آصف علی کے نام پر ایک انڈر پاس تو ہونا چاہیے۔جس کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ آصف علی نے شارٹس تو فلائی اوور جیسے کھیلے تھے۔

۔

دوسری جانب ۔ میچ میں آصف علی کی کامیابی کے بعد برطانوی آل رائونڈر بین سٹوکس نے بھی آصف علی کی تعریف کی ۔ دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو باؤلنگ کی دعوت دی۔

شاہین شاہ آفریدی نے باؤلنگ کا آغاز کیا تو افغان اوپنرز نے ان کیخلاف دفاعی انداز اپنایا۔ دوسرے اوور میں عماد وسیم نے حضرت اللہ زازئی کو چلتا کردیا۔ محمد شہزاد نے شاہین کو چوکا لگایا لیکن ایک گیند بعد دوبارہ اسی کوشش میں بابر اعظم کو آسان کیچ دے بیٹھے۔ 5ویں اوور میں بابراعظم حارث رؤف کو باؤلنگ پر لائے جنہوں نے ایک مرتبہ پھر کپتان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے اصغر افغان کو اپنی ہی گیند پر کیچ کر لیا جنہوں نے 10رنز بنائے۔
حارث رؤف نے اس اوور میں 153 کلومیٹر فی گھنٹہ یا 95میل کی رفتار سے ٹورنامنٹ کی تیز ترین گیند بھی کرائی۔ حسن علی نے اپنے سپیل کی پہلی ہی گیند پر کپتان بابراعظم کی مدد سے 10 رنز بنانے والے رحمٰن اللہ گرباز کو چلتا کردیا۔چار وکٹیں گرنے کے بعد نجیب اللہ زدران اور کریم جنت نے سکور کو 64 تک پہنچایا لیکن عماد وسیم نے اپنے کوٹے کے آخری اوور کی پہلی گیند پر کریم جنت کی وکٹ حاصل کرلی۔
5 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان محمد نبی وکٹ پر آئے اور افغانستان نے سنبھل کر بیٹنگ کرنا شروع کردی ۔نجیب اللہ زدران نے شاداب خان کو چھکا لگایا لیکن پاکستانی سپنر نے بہترین انداز میں میچ میں واپسی کرتے ہوئے اگلی ہی گیند پر انہیں وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔76 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد محمد نبی کا ساتھ دینے گلبدین نائب آئے اور دونوں بلے بازوں نے ٹیم کو سنبھالا دیتے ہوئے ساتویں وکٹ کے لیے 71رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو معقول مجموعے تک رسائی دلائی۔
اننگز کے 18ویں اوور میں گلبدین نائب نے حسن علی کیخلاف ایک اوور میں 21 رنز بنائے اور پھر حارث رؤف کے اگلے اوور میں 15رنز بٹورے۔افغانستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنائے، محمد نبی نے 35 گیندوں پر 35 جبکہ گلبدین نائب نے 25 گیندوں پر 35رنز بنائے۔ پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اننگز کے تیسرے اوور میں چھکا مارنے کی کوشش میں محمد رضوان باؤنڈری پر کیچ ہو گئے۔
بابر کا ساتھ دینے فخر زمان آئے اور دونوں بلے بازوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرائی۔ فخر زمان 30 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان افغان کپتان نبی کی گیند کو سمجھنے میں ناکام رہے، انہوں نے ریویو بھی لیا لیکن وہ بھی انہیں آؤٹ ہونے سے نہیں بچا سکا۔ محمد حفیظ راشد خان کو چھکا مارنے کی کوشش میں آسان کیچ دے بیٹھے۔
بابراعظم نے ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری نصف سنچری مکمل کی۔ شعیب ملک نے راشد خان کو چھکا لگا کر رن ریٹ کم کرنے کی کوشش کی لیکن بابراعظم 51 رنز بنانے کے بعد بولڈ ہو گئے۔پاکستانی ٹیم ابھی اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ نوین کے اوور میں مستقل جدوجہد کرنیوالے شعیب ملک وکٹ کیپر کو کیچ دے کر چلتے بنے۔پاکستان کو آخری دو اوور میں فتح کے لیے 24 رنز درکار تھے اور اس مرحلے پر میچ قومی ٹیم کے ہاتھوں سے نکلتا ہوا محسوس ہو رہا تھا لیکن آصف علی نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو مشکل وقت میں فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

Recent Posts

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

10 mins ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

13 mins ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

25 mins ago

مہوش حیات کو شادی کیلئے کیسا لڑکا چاہیے؟ انٹرویو وائرل

مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

43 mins ago

بالی ووڈ کا امیر ترین خاندان جو ماضی میں پھل فروخت کرتا تھا، آج دولت کتنی ہے؟

یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…

49 mins ago

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…

1 hour ago